اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نئے صدر کے انتخاب کےلئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا،سپیکر کی جانب سے طلب کردہ دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 9مارچ کی صبح 10بجے ہوگا۔
ایاز صادق نے صدارتی انتخاب رولز 1988کی قاعدہ 9کی شق بی کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا ،سینٹ و قومی اسمبلی اراکین نئے صدر کے انتخاب کےلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
نئے صدر کے انتخاب کےلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

















