راولپنڈی:(بیورورپورٹ)کرک میں آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک ،4 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ،کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز ،دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا،ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےساتھ معصوم شہریوں کےخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
سکیورٹی فورسز کاکرک میں آپریشن،3دہشتگرد جہنم واصل،4زخمی
















