نیا صدر کون؟9مارچ کو فیصلہ،زرداری ،اچکزئی مد مقابل،کاغذات نامزدگی جمع
اسلام آباد ،کراچی:(بیورورپورٹ)نیا صدر کون؟فیصلہ9مارچ کو ہوگا،سنی اتحاد کونسل نے بڑا سرپرائز دیتے ہوئے آصف زرداری کے مقابلے میں محمود اچکزئی کو میدان میں ا تاردیا،دونوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے، چیف جسٹس عامر فاروق نے کاغذات نامزدگی وصول کئے،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے لطیف کھوسہ، عمر ایوب خان و دیگر رہنماوں نے صدر کےلئے محمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے۔
قبل ازیںبانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کی بطور صدارتی امیدوار حمایت کی اجازت دی ،ادھر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ و دیگر رہنماوں نے آصف زرداری کے کاغذات سندھ ہائیکورٹ میں بھی جمع کرائے، آصف زرداری کے تجویز کنندہ مراد علی شاہ جبکہ ناصر شاہ تائید کنندہ ہیں۔
علاوہ ازیں3آزاد امیدوار بھی صدارتی انتخاب میں کو دپڑے،اصغر علی مبارک، عبدالقدوس اعوان اور وحید احمد کمال نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔
شیڈول کے مطابق صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہوگا، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ افسر صبح 10 بجے کریں گے، کاغذات 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لئے جا سکیں گے، امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو ایک بجے آویزاں کی جائے گی،صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ 9 مارچ کو صبح 10 سے شام 4 بجے تک پارلیمنٹ ہاو¿س اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔
















