سپیشل پراسیکیوٹر نے عمران خان کو9مئی واقعات کا مرکزی ملزم قرار دیدیا
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاو گھیراو کیس کے سات مقدمات کی سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹرنے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات کا مرکزی ملزم قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاوگھیراو کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کیس میں بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہیں، گواہوں کے بیانات موجود ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے تمام رہنماوں کو حساس تنصیبات جلانے اور عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا تھا، بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی دریں اثناءلاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق جناح ہاوس جلاو گھیراو کے مقدمے میںیاسمین راشد سمیت 17 ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لیں انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر سماعتیں کی، عدالت نے مچلکوں کے عوض ملزموں کی ضمانت منظور کرلی۔
















