اسلام آباد ،کراچی ،کوئٹہ،لاہور،خاران ، گوادر ،چاغی(بیورورپورٹ،جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے موسم انتہائی دلفریب ہو گیا جبکہ شہر قائد کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،لاہور کے علاقے گوالمنڈی، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مال روڈ، ہال روڈ، ساندہ، کرشن نگر، چوبرجی، جیل روڈ، مزنگ، گلبرگ، شادمان، کینٹ، مسلم ٹاون، فیروزپور روڈ سمیت دیگر علاقوں میں رات گئے شروع ہونے والی بوندا باندی صبح تک جاری رہی،ڈیفنس، گارڈن ٹاون، کینال روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاون، علامہ اقبال ٹاون، وحدت روڈ، مصطفی ٹاون میں بادل برسے، اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں گوجرہ، جھنگ، پنڈی بھٹیاں، شرقپور، شیخوپورہ، صفدر آباد، مریدکے، پھولنگر اور قصور میں بھی بارش ہوئی،بھکر، چشتیاں، لیاقت پورہ، گوجرہ، شرقپورہ، حافظ آباد، بہاولپور، جھنگ اور چنیوٹ میں بھی بادل برسے جبکہ کمالیہ میں بارش کے باعث خستہ حال گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے،دوسری جانب خاران کے شہر ک±لان میں بارش کے سبب گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص دو بچوں سمیت جاں بحق ہو گیا، بارش کے دوسرے سپیل نے ڈوبے ہوئے گوادر کو مزید ڈبو دیا، 2 گھنٹے تیز ہوا اور گھن گرج کے ساتھ ہونے والی بارش نے تباہ حال گوادر کو مزید تباہ کر دیا،سبی اور گرد و نواح میں 14 گھنٹے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،دالبندین سمیت ڈسٹرکٹ چاغی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی اور موسم مزید سرد ہونے کا خدشہ ہے ادھر کراچی میں بارش برسانے والے سسٹم کی انٹری ہو گئی،ملیر، ایئر پورٹ، گلشن حدید، سٹیل ٹاون اور گڈاپ میں ڑالہ باری بھی متوقع ہے، بارش کے پیش نظر شہر بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جانب مظفرآباد، وادی نیلم، وادی لیپہ، مالاکنڈ، وزیرستان، لکی مروت، کرک، بلوچستان، کےپی، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے،بلوچستان میں بارشوں سے حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، گوادر، نوشکئی، خاران، خضدار، کوہلو، جھل مگسی اور نوکنڈی میں بارشوں کا سلسلہ2روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،ادھر آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ برفباری کی وجہ سے بالائی علاقوں کی شاہراہیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔
ملک بھر میں بارشیں،چھتیں منہدم،8جاں بحق،کراچی میں رین ایمرجنسی

















