لاڑکانہ:(مشرق نیوز) ذلت کے ماحول میں نوکری نہیں کرسکتا،سیشن جج لاڑکانہ نے استعفیٰ دےدیا، شرف الدین شاہ نے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سلیم جیسر کے روئیے کےخلاف اپنا استعفیٰ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔
استعفے میں لکھا گیا چپڑاسی کی نوکری بغیر میڈیکل حاصل کرنے کےلئے جسٹس سلیم جیسر نے ایڈیشنل رجسٹرار کے ذریعے پیغام بھجوایا اور خلاف قواعد نوکری نہ دینے پر ناراض ہوگئے،جسٹس سلیم جیسر کے منشی رہنے والے ملوک نے دفتر میں آکر نوکری نہ دینے پر دھمکیاں بھی دیں، جسٹس سلیم جیسر کے انسپکشن کے دوران ایڈیشنل رجسٹرار جونیئر ہونے کے باوجود مجھے ہدایات دیتے رہے ، جسٹس سلیم جیسر کے انسپکشن کے دوران لکھے گئے نوٹس بھی سوشل میڈیا پر وائرل کرائے گئے،مستعفی سیشن جج نے مزید کہا27سال جوڈیشری کا حصہ رہا ہوں ،ذلت کے ماحول میں نوکری نہیں کرسکتا۔
ذلت کے ماحول میں نوکری نہیں کرسکتا،سیشن جج لاڑکانہ مستعفی
















