کراچی:(بیورورپورٹ)پاک بحریہ ایک قدم اور آگے،مشق سی سپارک 2024کے اختتام پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا، پاک بحریہ کے جہاز نے سطح آب سے فضا میں مار کرنےوالے ایف ایم 90میزائلوں سے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا،لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت و حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے،آئی ایس پی آر نے کہا کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے کہا پاک بحریہ ملکی بحری سرحدیں ناقابل تسخیر بنانے کےلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
پاک بحریہ ایک قدم اور آگے،شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ

















