اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ جنگجو سمیت 3 افراد جاں بحق

بیروت: ( ) اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے جنگجو سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔


غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی حزب اللہ گروپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں جنگجو اور طبی عملے کے 2 کارکن مارے گئے ۔

اسرائیلی بمباری میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے وابستہ شہری دفاع کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔