جسٹس شہزاد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، جسٹس نعیم افغان کی سپریم کورٹ تقرری
اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کیلئے جوڈیشل کمیشن نے جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی منظوری دےدی ہے،اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کےلئے جسٹس شہزاد کے نام کی منظوری بھی دےدی گئی ہے،جوڈیشل کمیشن نے دونوں ناموں کی منظوری دیکر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا دریں اثناءلاہور ہائیکورٹ نے 94 سینئر سول ججز کے تقرر و تبادلے کر دیئے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کی منظوری کے بعد ججز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سول جج طاہر محمود کو لاہور سے راجن پور تعینات کر دیا گیا، سینئر سول جج حسنین عباس کاظمی کا لاہور سے گوجرانوالہ تبادلہ کیا گیا ہے، اسی طرح سینئر سول جج مسعود احمد کو قصور سے پاکپتن بھیج دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں تمام جوڈیشل افسران کو 27 فروری تک متعلقہ دفاتر کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
















