اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کابینہ کی تشکیل شہباز شریف کی صوابدید ہے،پی پی فی الحال حصہ نہیں ہوگی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا پنجاب ،خیبرپختونخوا کے گورنر پیپلز پارٹی کے ہوں گے جب،سندھ ،بلوچستان کے ن لیگ سے ہوں گے،سیاست میں 5 سالہ معاہدہ نہیں لکھ سکتے،وزیراعظم ،سپیکر قومی اسمبلی کیلئے ن لیگ کو ووٹ دیں گے،تنقید برائے اصلاح کریں گے، تنقید برائے تنقید نہیں کریں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاابھی لوگوں کی نظریں بجٹ اور آئی ایم ایف میں ہیں، نظر آئے گا حکومت کی مجبوری ہے تو سپورٹ کریں گے، ورکنگ ریلیشن پر دونوں جماعتوں کی کمیٹی بن رہی ہے، کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے ،مل بیٹھ کر چیزیں کریں گے،شہباز شریف کی صوابدید ہے کسے کابینہ کا حصہ بنائیں اور کسے نہ بنائیں،پی ڈی ایم میں 16 ماہ کا تجربہ اچھا نہیں تھا اب شہباز شریف نے لیڈ کرنا ہے، امید کرتے ہیں وہ بہتر طریقے سے لیڈ کریں گے،ترجمان پیپلز پارٹی نے کہاجلد گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کے نام شیئر کرینگے۔
کابینہ کی تشکیل شہباز شریف کی صوابدید ،فی الحال حصہ نہیں بنیں گے:پیپلز پارٹی
















