لاہور: (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 40واں اجلاس ہوا ،پرامن انتخابات پر پولیس، انتظامیہ اور قانون فافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاپنجاب بھر میں پرامن ماحول میں عام انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوا،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،انتظامیہ اور فیلڈ فارمیشنز کو مبارکباد دیتا ہوں، نگران حکومت نے قومی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کیا، ووٹرز نے پرامن ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا اورآزادانہ ووٹنگ سے اپنے نمائندے منتخب کئے۔
اجلاس میں پنجاب کابینہ نے سموگ میں کمی کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 10ہزار طلبا و طالبات کو آسان شرائط پربلاسود الیکٹرک بائیکس دینے کی منظوری دی۔
محسن نقوی نے کہا طلباو طالبات کوپنجاب بینک کے تعاون سے10ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود آسان شرائط پر دی جائیں گی، 7ہزارالیکٹرک بائیکس طلبا ،3ہزارطالبات کودی جائیں گی۔
کابینہ نے پنجاب چیرٹیز کمیشن کی ایپلیٹ کمیٹی کی تشکیل ،بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز کیلئے فنڈز کے اجرا،ریسکیو1122ایمولینسزمیں ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے آٹو میٹڈ ایکسٹرنل ڈیفیبریلیٹر نصب،بہاولپور،لاہور اور ملتان میں ڈرگ کورٹ کے چیئرپرسن کی تعیناتی کی منظوری بھی دےدی۔
لاہور میں جیب تراشی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ
حکومت پاکستان برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اوّلین ترجیح ہے :ہائی کمشنر
سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال سے صحافت معتبر اور توانا آواز سے محروم ہوگئی: عظمیٰ بخاری
میٹروپولیٹن کارپوریشن میں افسران کی من مانیاں، اپنے کیڈر ہی بدل ڈالے
کرائم میں مسلسل کمی پولیس کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے: آئی جی پنجاب
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
















