اسلام آباد،کراچی،لاہور:(بیورورپورٹ،رپورٹنگ ٹیم)حکومت یا اپوزیشن؟پی پی بیٹھک بے نتیجہ،3،2سالہ وزیراعظم شپ فارمولہ مسترد،کمزور اتحاد کا حصہ بننے سے اپوزیشن بہتر ہے،حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی سے بھی بات کی جائے،پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں اراکین نے تجاویز دےدیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ،سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ہونےوالے اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی،آغاز پر شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، عام انتخابات ،مرکز ودیگر صوبوں میں حکومت سازی،عوامی ردعمل ،ملکی مستقبل سمیت اہم امور پر طویل مشاورت کی گئی، ن لیگ کےساتھ اتحاد کی صورت میں چیئرمین سینٹ، سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام فیصلوں کا اختیارآصف زرداری ،بلاول بھٹو کو دےدیا۔
دوران اجلاس متضاد آراسامنے آئیں،سینئر رہنماوں نے 3،2سالہ وزیراعظم شپ فارمولہ مستردکرکے بلاول بھٹو کو وزیراعظم کی بجائے اپوزیشن لیڈر بننے کی تجویز دی ،اراکین نے کہا3،2سالہ وزیراعظم شپ فارمولہ نہیں چل سکتا، عملدرآمد نہیں ہوسکے گا،مضبوط اتحادی حکومت بنتی ہے تو بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنایا جائے، کمزور اتحادکاحصہ بننے سے اپوزیشن بہتر ہے۔
بعض نے رائے دی وفاق میں ن لیگ کو ووٹ ضرور دیں لیکن حکومت کا حصہ بنیں نہ ہی وزارتیں لیں، اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں، ن لیگ پر زور ڈالاجائے پی پی کے منشور کو آگے لیکر چلے ،پیچھے بیٹھے ہوں،سینئر رہنماﺅں نے کہان لیگ پر دوبارہ بھروسہ کرنا نامناسب ہے،اتحاد کیاتوسیاسی نقصان ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں اراکین نے پی ٹی آئی کےساتھ بات چیت کرنے کی تجویز بھی دی،اکثریتی اراکین نے کہاکمزور اتحاد کا حصہ بننے سے بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھا جائے،ذرائع کے مطابق اتفاق کیا گیاحکومت سازی پرجلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائےگا،بعض اراکین نے وزارت عظمیٰ سمیت اہم عہدے ملنے پر حکومت کا حصہ بننے اوربلوچستان ،پنجاب میں ن لیگ کےساتھ ملکر حکومت بنانے کی تجویز دی۔
اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری کی صدارت کا عہدہ لینے کی بازگشت بھی سنائی دی گئی،اراکین نے کہاہر جگہ بات ہو رہی ہے پی پی کو صدارت کی آفر ہوئی ہے،آصف زرداری نے کہا کوئی عہدہ اہمیت نہیں رکھتا ،ملکی ترقی ترجیح ہے، پارٹی ممبران مشورہ دیں کس طرف جانا چاہیے کیا کرنا چاہیے،کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچنے پر اجلاس منگل کو دوبارہ 3بجے طلب کرلیا گیا۔
اجلاس کے بعد سابق وفاقی وزیر شیری رحمن ،فیصل کریم کنڈی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاسی ای سی اجلاس کادوسرا دور بلا لیا،قیادت تمام اراکین کی تجاویز پر غور کرے گی،حتمی مشاورت سے فیصلے کا اعلان کیا جائے گا،پہلے دور میں تمام اراکین نے تجاویز دیں اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،چیئرمین پیپلز پارٹی نے تمام جماعتوں سے رابطوں کافیصلہ کرلیا،سب سے بات چیت کیلئے رابطہ کمیٹی بنائی جائے گی۔
دریں اثنا پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی میں برتری حاصل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ ،صوبائی کابینہ کی تشکیل نو پر سوچ بچار شروع کردی۔
پی پی ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ بنایا جائےگا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے منظوری دےدی ،ذرائع کے مطابق فریال تالپور بھی وزیر اعلیٰ سندھ کی دوڑ میں شامل ہیں،بلاول بھٹو، آصف زرداری نے مرکز میں عہدہ قبول نہ کیا تو فریال تالپور کو وزیراعلیٰ بنایا جا سکتا ہے۔
سندھ کابینہ میں شرجیل میمن، ناصرشاہ، سعید غنی، امتیاز شیخ، سہیل انور سیال، ارباب لطف ، اسماعیل راہو، عذرا پیچوہو، سردار شاہ، مکیش چاولہ ، مخدوم محبوب الزمان ودیگر کو شامل کیا جائے گا،قیادت کی جانب سے جلد فیصلے متوقع ہیں۔
دوسری جانب ن لیگ نے وفاق میں حکومت سازی کیلئے ابتدائی فارمولہ تیار کر لیا ،فارمولے کے مطابق اگر اتحادی جماعتیں وزیر اعظم کا عہدہ ن لیگ کودینے کےلئے تیار ہو جاتی ہیں تو پھر صدر ،سپیکر شپ پیپلز پارٹی ،ڈپٹی سپیکر کا عہدہ ایم کیو ایم یا اتحادی حکومت میں شامل ہونےوالے آزاد اراکین میں سے کسی ایک کو دیا جا سکتا ہے،داخلہ ،خزانہ ن لیگ پاس رکھ سکتی ہے دیگر وزارتوں کا تعین وفاق میں حکومت سازی کی تشکیل کے بعد اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جا ئےگا ،چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدوں پر نامزدگی کا فیصلہ سینٹ الیکشن کے بعد طے ہوگا۔
ابتدائی فارمولے میں تبدیلی سیاسی حالات کو دیکھ کر کی جائےگی۔
ن لیگی ذرائع کے مطابق ممکنہ مخلوط حکومت میں شامل جماعتیں راضی ہوئیں تو وزیر اعظم کا عہدہ نواز شریف کو مل سکتا ہے اتفاق رائے نہ ہونے پرمتبادل امیدوار شہباز شریف ہوں گے،پیپلز پارٹی نے اگر وزیر اعظم کےلئے بلاول بھٹو کی نامزدگی کو ممکنہ طور پر واپس نہیں لیا تو پھر (ن)لیگ کی قیادت مشاورت سے وزیر اعظم کے عہدے کےلئے بلاول بھٹو کی حمایت کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف نے فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، ملک کی سیاسی صورتحال و حکومت سازی پر مشاورت ہوئی، دونوں رہنماﺅں کی جلد ملاقات بھی متوقع ہے،قبل ازیں شہباز شریف نے 24گھنٹوں کے دوران سربراہ جے یو آئی (ف) فضل الرحمن سے دوسرا رابطہ کرکے وفاق میں حکومت سازی پر اعتماد میںلیا،سربراہ جے یو آئی نے انتخابی نتائج پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا مجلس شوری میں مشاورت کر کے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔
ادھر ن لیگ کے مرکزی رہنماﺅںکا مشاورتی اجلاس پارٹی صدر شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہوا ،سیاسی جماعتوں اور آزاد اراکین سے اب تک ہونےوالے رابطوں و آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دریں اثنا صدر ن لیگ شہبازشریف سے آئی پی پی کے مرکزی صدر علیم خان ،عون چودھری ملے،ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور حکومت سازی سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
مزید برآں ایم کیو ایم نے حکومت میں شمولیت کیلئے آئین میں ترمیم کی شرط رکھ دی،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر امین الحق نے کہا آئین میں ترمیم کی جائے تو وفاق میں حکومت کےساتھ چلنے کو تیار ہےں،ایم کیوایم بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ والا کام نہیں کرتی۔
امین الحق نے کہا ایم کیو ایم کے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے کھلے ہیں، بیرسٹر گوہر فون کریں گے تو بات کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے،ایم کیو ایم کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے اور بھاری مینڈیٹ حاصل کر کے پوری طاقت کےساتھ موجود ہے۔
علاوہ ازیںپی ٹی آئی کور کمیٹی نے مرکز، پنجاب اور کے پی میں حکومت سازی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹیوں کی سفارشات پر حکومتی و پارلیمانی عہدوں کیلئے جلد نامزدگیاں کرنے پر اتفاق کیا گیا،8 فروری کو عوام نے اپنی سیاسی و جمہوری پختگی کا سکہ منوایا ، قوم نے پی ٹی آئی کو واضح اکثریت سے نوازا ، ووٹ کی حرمت پامال کرنیوالوں کا پارلیمان کے اندر و باہر تعاقب کریں گے،عام انتخابات میں ہونےوالی بے ضابطگیوں پر ملک ہی نہیں ،پوری دنیا سے آوازیں بلند ہورہی ہیں۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















