کراچی:(بیورورپورٹ) الیکشن سے ایک روز قبل گلشن اقبال میں ہونےوالے دھماکے کو خودکش قرار دےدیاگیا،ایس ایچ او کی مدعیت میںسی ٹی ڈی میںمقدمہ درج کرکے قتل، انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں ہلاک حملہ آور اور نامعلوم سہولت کاروں کو نامزد کیا گیا، مبینہ حملہ آور فاروق رحمن میرانی کی ہلاکت ہوئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی، ذرائع کے مطابق تحقیقات جاری ہیں فاروق رحمن کے پاس دستی بم کیسے اور کہاں سے آیا؟۔
پولیس نے کراچی میں الیکشن سے قبل ہونےوالے دھماکے کو خودکش قراردےدیا
















