آسٹریلیا نے بھی عام انتخابات پر سوالات اٹھا دئیے،کامن ویلتھ مبصر گروپ مطمئن


سڈنی،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آسٹریلیا نے بھی عام انتخابات پر سوالات اٹھا دئیے۔

آسٹریلین ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں بعض سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا عوام کو پسندیدہ امیدواروں کے چناو میں محدود کیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی گئی،پاکستان کےساتھ خوشحال، مستحکم ویژن کےلئے کام کرنے کے منتظر ہیں،بطور دوست پاکستان پر آزادانہ، شفاف اور قابل بھروسہ الیکشن کےلئے مسلسل زور دیا۔

ادھر کامن ویلتھ مبصر گر وپ نے الیکشن پر اظہار اعتمادکردیا،پریس بریفنگ میں وفد کے سربراہ ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن نے کہا الیکشن 2024 اچھے ماحول میں ہوئے، ای ایم ایس سسٹم بہترین کاوش تھی،کراچی، ملتان، حیدرآباد اور فیصل آباد کے پولنگ سٹیشنز کا دورہ کرکے انتظامات کاجائزہ لیا،الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہیں، لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کےلئے نکلے اور نوجوانوں کی بڑی تعدادنے الیکشن مہم میں حصہ لیا۔

ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن نے کہاالیکشن کے دوران اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہے، چند واقعات میں بے قاعدگیاں نوٹ کی گئیں،بڑی پارٹی کو نشان سے محروم کیا گیا جو غیر تعلیم یافتہ ووٹر کیلئے مشکل تھی،پولنگ سٹاف نے بہت پروفیشنل طریقے سے کام کیا، فائنل رپورٹ میں تمام شکایات پربات کریں گے۔