راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پاک فوج نے تشدد سے پا ک پرامن انتخابات پر قوم کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے الیکشن پاکستانی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی راہ ہموار کرےگا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا پاک فوج کو الیکشن عمل میں سکیورٹی کی فراہمی میں کلیدی کردار پر فخر ہے،فوج نے دیگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے ملکر ذمہ داریاں ادا کیں،ایک لاکھ 37 ہزار جوان تقریباً 6 ہزار حساس پولنگ سٹیشنز ،7800جوان کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات رہے، عوام کےلئے محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکے پی، بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کا مقصد الیکشن عمل کو سبوتاژ کرنا تھا،فوجی جوانوں نے موثر طریقے سے ملک بھر میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا،فعال انٹیلی جنس و فوری کارروائی کے ذریعے بہت سے ممکنہ خطرات کو بے اثر کرناشہریوں کے جمہوری حقوق کے تحفظ کےلئے سکیورٹی ایجنسیوں کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتا ہے،حالیہ دہشتگردی میں 10 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید ،39 زخمی ہوئے، مختلف کارروائیوں کے دوران 5 دہشتگردوں کو مارا گیا، موثر حکمت عملی سے دہشتگردی کے خطرات کو ناکام بنایا ۔
آئی ایس پی آر نے کہامسلح افواج کےساتھ ملکر جمہوری عمل کو محفوظ بنانے پر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے بھی مشکور ہیں، پرامید ہے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قربانیاں عوام کی امنگوں کو حقیقت میں بدلنے میں مددگار ثابت ہوں گی، الیکشن جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کیلئے اہم ہو گا،ملک میں امن و سکیورٹی کےلئے پرعزم ہیں اور ریاست کی جمہوری روایات کے تحفظ کےلئے غیر متزلزل حمایت بھی کرتے رہیں گے۔
پرامن انتخابات پر قوم کو مبارکباد، الیکشن عوامی امنگوں کو پورا کرےگا،پاک فوج

















