گلگت کی مجموعی ترقی سماجی ہم آہنگی پر منحصر ہے:وزیراعظم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کئی ممالک نے پاکستان کےساتھ شعبہ سیاحت میں اشتراک کےلئے دلچسپی ظاہر کر دی، مواصلاتی نظام و دیگر ضروری انفراسٹرکچر کی تعمیر سے گلگت بلتستان کے شعبہ سیاحت کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے ،علاقے میں معاشی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے، متعلقہ حکام اعلیٰ و تکنیکی تعلیم کے شعبوں میں تمام صوبوں میں گلگت بلتستان کے طلبہ کا کوٹہ بڑھانے کےلئے لائحہ عمل تشکیل دیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے چیئرمین راجہ ناظم الامین کی قیادت میں رائل فاونڈیشن آف گلگت بلتستان کے 17رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہا گلگت بلتستان کی مجموعی ترقی علاقے میں سماجی ہم آہنگی پر منحصر ہے،وفد نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان کے مختلف شعبوں میں بہتری لانے کےلئے تجاویز پیش کیں،دریں اثناوزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے ملاقات کی ،متعلقہ وزارت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔