دہشتگردی کاخطرہ،بلوچستان میں جلسوں ،اجتماعات پر پابندی


کوئٹہ:( بیورورپورٹ) دہشتگردی کاخطرہ،بلوچستان حکومت نے جلسوں و انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کوئٹہ میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ موجود ہے،تھرٹ الرٹ کے پیش نظر عوامی جلسوں و انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی،جان اچکزئی نے کہا تمام سیاسی جماعتیں ،امیدوارمیٹنگز گھر کے اندر کریں، انتخابی مہم کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہےں لیکن عوامی تحفظ ترجیح ہے۔