اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کالعدم ٹی ٹی پی کو امریکی اسلحہ دستیاب،مزید ناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے،پاک فوج2دہائیوں سے کالعدم ٹی ٹی پی کےخلاف دہشتگردی کی جنگ لڑ رہی ہے،دہشتگردوں کو افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے،کالعدم ٹی ٹی پی کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا، بالخصوص پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران مارے گئے دہشتگردوں سے امریکی اسلحہ ہی ملا،31دسمبر کوافغانستان سے پاکستان آنے والی گاڑی میں لدی پیاز کی بوریوں سے بھی جدید امریکی ہتھیار برآمد کیے گئے، اسلحے میں جدید ساختہ ایم فور رائفل کے علاوہ دستی بم بھی شامل تھے،افغانستان سے جدید امریکی اسلحے کی پاکستان سمگلنگ اور کالعدم ٹی ٹی پی کا سکیورٹی فورسز ،عوام کےخلاف امریکی اسلحے کا استعمال افغان عبوری حکومت کا اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہونے دینے کے دعوو¿ں پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔
کالعدم ٹی ٹی پی کو امریکی اسلحہ دستیاب،مزید نا قابل تردید ثبوت سامنے آگئے
















