راولپنڈی:(بیورورپورٹ)احتساب عدالت کے جج بشیر نے دوبارہ ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں کی درخواست دیدی۔
جج بشیر نے درخواست میں موقف اختیار کیا 14 مارچ کو ریٹائرمنٹ تک رخصت دی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست وصولی کی تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق کام کی نوعیت و دباو کی وجہ سے جج بشیر کو ہائپر ٹینشن کا سامنا ہے، 10سے 15روز کے اندر دوسری مرتبہ رخصت کی درخواست جمع کرائی ۔
جج احتساب عدالت بشیر نے ریٹائرمنٹ تک دوبارہ چھٹیوں کی درخواست دےدی

















