لاہور: ( ہیلتھ رپورٹر)نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے جنرل ہسپتال میں 72کروڑروپے کی لاگت سے خریدی گئی جدید ایم آرآئی اور سی ٹی سکین مشینوں کا افتتاح کردیا، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرالفریدظفرنے پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کو بریفنگ میں بتایا ایل جی ایچ میں سب سے زیادہ ٹراما کیسز آتے ہیں جن کی بروقت تشخیص و علاج کیلئے ایم آر آئی اور CTسکین نہایت اہمیت کے حامل ہیں،اب کسی مریض کو ٹیسٹ کیلئے ہسپتال سے باہر جانا نہیں پڑے گا۔
نگران صوبائی وزیرصحت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن نقوی کے ویژن کے مطابق جنرل ہسپتال لاہورمیں مریضوں کوجدید ایم آرآئی اور سی ٹی سکین مشینوں کا تحفہ دےدیاگیا،ایم آرآئی اور سی ٹی سکین مشینوں میں زیادہ سے زیادہ سکین اور بہترین رزلٹ کی صلاحیت موجودہے، پنجاب کی نگران حکومت100سے زائد سرکاری ہسپتالوں میں 96ارب روپے کی لاگت سے ری ویمپنگ کر رہی ہے،پنجاب کی نگران حکومت نے اللہ پاک کی خوشنودی کیلئے عوام کی نیک نیتی سے خدمت کی ہے،عوام سیدمحسن نقوی کی نگران حکومت کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یادکرے گی۔
جنرل ہسپتال میں جدید ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کا افتتاح
















