پاکستان کو تباہ کرنے والے مکافات عمل کاشکار،اپنا احتساب خود کرنا ہوگا،فضل الرحمن

پشاور: (بیورورپورٹ)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے پاکستان کو تباہ کرنے والے مکافات عمل کاشکار ہیں،اپنا احتساب خود کرنا ہوگا،ووٹ قوم کی امانت ہے، الیکشن میں عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ٹانک میں جلسے میں خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا جمعیت سیاسی مخالفین کےساتھ تعصب نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں ،مقابلہ کروں ،مزہ نہیں آئے گا، آزاد ہوتے تو بات کرتا،پاکستان کی عمارت کو تباہ کیا گیا اب کہتے ہیں ٹھیک نہیں کرسکتے ، کیسے ٹھیک کریں ؟، عمارت گرے گی تو دوبارہ بنے گی،8 فروری کو عوام نے حق سچ کا ساتھ دینا ہے، ووٹ قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے،مسائل حل کرنا ترجیح ہے،سیاسی جماعتوں کو حق ہے اپنا نظریہ قوم کے سامنے رکھیں۔

امیر جے یوآئی نے کہافلاحی ریاست میں انسانی حقوق کا تحفظ ہوتا ہے، فلاحی ریاست مضبوط معیشت و امن کے بغیر ممکن نہیں، کیا پاکستان میں امن ،روز گار ہے،ملک میں بدامنی کیوں ہے؟ کیوں کہا جارہا ہے الیکشن مہم نہ چلائیں آپ کی جان کو خطرہ ہے، معیشت کو تباہ کرنیوالے اپنا احتساب خود کریں۔