لاہور: (کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے عہدے سے استعفیٰ دےدیا اوراپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردیا،جسٹس شاہد جمیل خان سنیارٹی لسٹ میں گیارہویں نمبر پر تھے ،2029میں ریٹائر ہونا تھا۔
جسٹس شاہد جمال کی جانب سے ارسال کردہ استعفے میں کہا گیا 10سال تک جج کے طور پر فرائض انجام دیئے ،آئین کے آرٹیکل 206 (1)کے تحت فوری طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،لاہور ہائی کورٹ کا جج ہونا بہت اعزازکی بات تھی لیکن ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہورہاہوں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دےدیا
















