کوئٹہ،پشاور (بیورورپورٹ) صوبہ بلوچستان میں 3مقامات پر دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سی پیک روڈ پر سڑک کنارے بم دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس حکام کے مطابق جاں بحق شخص راہگیر معلوم ہوتا ہے،ایس ایس پی آپریشنز ایس ایس پی جواد طارق کے مطابق دھماکے میں 8 سے 10 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، انھوں نے کہا جاں بحق شخص کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، جائے دھماکے کی حدود میں کوئی انتخابی پروگرام نہیں تھا، شہر میں انتخابی گہما گہمی کے حوالے سے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے،جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ پر ہوٹل کے قریب دستی بم حملہ ہوا ہے جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے، حملہ ٹرک کے قریب ہوا،تیسرا واقعہ تربت شہر میں پیش آیا ہے، جہاں غلام نبی چوک پر دھماکہ ہوا اور فائرنگ کی گئی جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے ادھر الیکشن کمیشن نے کوئٹہ، تربت اور جعفر آباد میں ہونے والے دھماکوں کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹر ی اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے،علاوہ ازیںخیبر پختونخوا میں 15 سیاسی شخصیات کو شدت پسندوں کی دھمکیاں موصول ہوئیں، سیاسی شخصیات میں سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور امیر مقام سمیت دیگر رہنما شامل ہیں،سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے دھمکیاں ملنے والی سیاسی شخصیات کی فہرست تیارکرلی ہے، ترجمان کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور ن لیگی سابق ایم این اے امیر مقام کوشدت پسندوں کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، سابق صوبائی وزیرامتیازقریشی ،سینیٹرہدایت اللہ ، پی ٹی آئی کے رہنما پیرمصور شاہ اور شاہ محمد بھی فہرست میں شامل ہیںاس کے علاوہ جے یو آئی ف کے ملک عدنان وزیراوراحسان اللہ ، سینیٹر بختی افسر اور سینیٹر مولانا عبدالرشید کو بھی دھمکیاں موصول ہوئیں،سی ٹی ڈی کے مطابق سیاسی شخصیات کو ملنے والی دھمکیوں سے متعلق تمام اضلاع کی پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے، متعلقہ اضلاع کی پولیس سیاسی شخصیات کو سکیورٹی فراہم کرے گی۔
بلوچستان میں 3 مقامات پر دھماکے، فائرنگ، ایک جاں بحق، 5 زخمی،کے پی میں سیاسی شخصیات کو دھمکیاں
















