اسلام آباد (مشرق نیوز) الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے سلسلے میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں 8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام تعطیل کا مقصد ہے کہ ووٹرز حق رائے دہی آزادانہ اور سہولت سے ادا کرسکیں۔
الیکشن کمیشن کا 8 فروری کو ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
















