اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، پٹرولیم کانفرنس پاکستان کی بے پناہ معدنی صلاحیت کو مکمل طور پر استعمال کرنے کے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے تاکہ توانائی میں خود کفالت کو یقینی بنایا جا سکے اور ملک کو توانائی کے علاقائی برآمد کنندہ میں تبدیل کیا جا سکے،ان خیالات کااظہار انہوں نے پٹرولیم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے،صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزیر توانائی، سیکرٹری پٹرولیم، حکومتی نمائندوں، پالیسی سازوں، توانائی اور پٹرولیم سیکٹر کے غیر ملکی و ملکی سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی مندوبین نے بھی شرکت کی۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا توانائی شعبے میں خود انحصاری کی منزل تک ہی نہیں پہنچنا ، پاکستان کو انرجی ایکسپورٹر بھی بنانا ہے،قدرت نے پاکستان کو بے شماروسائل سے نوازا ،ذخائرکی تلاش کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، حکومت ہر ممکن مدد اور تعاون کرے گی۔
دریں اثنا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا آئین کے تحت فوجداری نظام انصاف میں مزید اصلاحات کےلئے قانون سازی کا اختیار صرف پارلیمان کا ہے،موجودہ فوجداری نظام انصاف کے تحت سزاﺅں کی شرح انتہائی کم ہے جو خامیوں کو ظاہر کرتی ہے ،موثر قانون سازی کے ذریعے خامیوں کو دور کرنے کےلئے کوششیں کی جاسکتی ہیں۔
بلوچستان میں دہشتگرد گروپوں کی موجودگی کے سوال پرانوار الحق کاکڑ نے کہانان سٹیٹ ایکٹرزکو تشدد کاحق نہیں ،ریاست کی ذمہ داری ہے ایسے دہشتگرد عناصر کاقلع قمع کرے،ملک میں 90 ہزار افراد دہشتگردی کا نشانہ بنے،سیاسی جماعتیں ،اراکین پارلیمنٹ فوجداری نظام انصاف کو بہتر بنانے کےلئے اپنی ذمہ داریاں اداکریں،بلوچستان میں پشتون، بلوچ اور مختلف آبادکارکئی دہائیوں سے رہائش پذیر ہیں، کسی سیاسی جماعت کا ایساگروپ نہیں تاہم اقلیتی مسلح گروپ پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہے،میرے نزدیک کالعدم ٹی ٹی پی ، احرار اور بی ایل اے یابی ایل ایف کے درمیان کوئی تفریق نہیں ،پاکستان فلسطین پر اپنے اصولی موقف سے دستبردار نہیں ہوگا۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















