اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔
انٹرا کورٹ اپیلوں پر جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت بھی بنچ کا حصہ تھے۔
جواد ایس خواجہ کے وکیل نے بنچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہابنچ کی دوبارہ تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کوبھیجا جائے،لاہور بارکے وکیل حامد خان نے دلائل دینے کی کوشش کی تو جسٹس سردار طارق مسعود نے ٹوکتے ہوئے کہااگر ہم نے کیس سننا ہی نہیں تو دلائل نہ دیں، اعتراض اٹھایا جا رہا ہے میں کیس سے الگ ہو جاﺅں۔
بعدازاں جسٹس سردار طارق مسعود نے خود کو بنچ سے الگ کر لیا اورفوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنےوالا بنچ ٹوٹ گیا،عدالت عظمیٰ نے بنچ کی دوبارہ تشکیل کےلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجواتے ہوئے کہا3رکنی ججز کمیٹی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے نیا لارجر بنچ تشکیل دے،فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل رہے گا۔
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا
















