آلودگی میں کمی لانے کےلئے الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال کرنا ہو گا،چیئرمین پی ایچ ای سی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں پہلی آٹو موٹیو انجینئرنگ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد منیر نے کاکہا آلودگی میں کمی لانے کےلئے پاکستان کو اب الیکٹرک گاڑیوں کی جانب بڑھنا ہوگا، سستی گا ڑیوں کےلئے بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرنا ہوگی، الیکٹرک وہیکلز پالیسی کو عملی شکل دینے کی ضرورت ہے، الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق پالیسی گیم چینجر ثابت ہو گی، نئی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو تبدیل کرنے کے تمام اجزائے ترکیبی موجود ہیں،ینگ انجینئرز کو جدید ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کے طریقے تلاش کرنا ہونگے، لوکلائزیشن کےلئے بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرنا ہو گی۔

تقریب میں ڈاکٹر نوید رمضان، ڈاکٹر علی حسین کاظم ،ڈاکٹر تنویرقاسم اور ڈاکٹر اقصی شبیر نے بھی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر شاہد منیر نے کانفرنس کے مہمانان اور منتظمین میں شیلڈز تقسیم کیں اور کانفرنس کے انعقاد پر انہیں مبارکباد دی۔