اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سعودی عرب کے ال جومیہ گروپ کے سربراہ شیخ عبد العزیز حماد ال جومیہ کی قیادت میں 4 رکنی وفد نے ملاقات کی ،سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ال جومیہ گروپ نے کراچی الیکٹرک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے ، وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاپاکستان ،سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات وقت کےساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں،پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،پاکستان توانائی کے شعبے میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، کراچی الیکٹرک کی جانب سے متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حکمت عملی خوش آئند ہے ،صارفین کےلئے بجلی کا ٹیرف کم کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیر اعظم نے کہاامید کرتے ہیں گھریلو و صنعتی صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے کراچی الیکٹرک اپنے انفراسٹرکچر میں مزید بہتری لائے گی،وزیراعظم نے ال جومیہ گروپ کو پاکستان میں متبادل توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی ،ال جومیہ گروپ کے وفد نے کراچی الیکٹرک کے دیرینہ مسائل حل کرنے پر وزیراعظم و حکومتی ٹیم کا شکریہ ادا کیا،وفد نے وزیراعظم کو 1500 میگاواٹ کے نئے سرمایہ کاری منصوبوں سے آگاہ کیا ، منصوبوں میں مقامی ذرائع اور قابل تجدید توانائی پر انحصار کیا جائے گا، ملاقات میں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر اور نگران وفاقی وزیر توانائی ایم علی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسر بھی موجود تھے۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















