اسلام آباد (مشرق نیوز) مسلم لیگ (ن) 8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات کیلئے اپنے انتخابی منشور کا اعلان ہفتہ 27 جنوری کو کرنے جا رہی ہے۔ اس دستاویز میں اہم آئینی، عدالتی، قانونی اور گورننس میں اصلاحات کا وعدہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ملک کی ترقی کی بنیادوں کو مضبوط بنانے، ملک کی ترقی اور پارلیمنٹ کو با اختیار بنانے کیلئے ”اہم اور فوری“ تبدیلیوں کی ضرورت ہے، صدر مملکت کا عہدہ ”پارلیمنٹ کے حصہ“ کے طور پر ختم کیا جائیگا اور سپریم کورٹ کی اصل حدود کو واضح کیا جائیگا۔
یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ پارٹی نے انتخابی مہم شروع کرنے میں حیران کن طور پر سست روی اختیار کی اور منشور کو زیادہ دیر تک عوام کی نظروں سے دور رکھنے کی وجہ سے ملک گیر سطح پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ پارٹی کے اہم اندرونی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ منشور میں کئے گئے وعدے مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں دیگر سیاسی جماعتوں کو مایوس کریں گے اور نہ پاکستان کے عوام کو، جو ملک کو چلانے کے انداز میں بامعنی تبدیلیاں چاہتے ہیں۔
ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی پارٹی کے منشور کا مقصد نئی پارلیمنٹ کے اندر تمام سیاسی قوتوں کے اشتراک کے ساتھ بڑے اقدامات کرنا ہیں تاکہ بہت سے ایسے مسائل کو حل کیا جا سکے جو قومی سیاست اور موثر انتظامیہ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئے ہیں۔ بانیان کی خواہشات کے مطابق آئین کو اس کی اصل جمہوری روح کے مطابق بحال کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور میں وعدہ کیا ہے کہ ”نگران حکومتوں کو ختم“ کیا جائیگا اور 18ویں ترمیم کی طرز پر کچھ پیچیدگیاں دور کی جائیں گی۔
صدر کو پارلیمنٹ سے ختم اور سپریم کورٹ کی اصل حدود کو واضح کیا جائیگا، مسلم لیگ (ن) کے منشور کے اہم نکات
















