رحیم یار خان(بیورورپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے لاہور کے سیاست دانوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ ہوگا،انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا ہے، ایسا نہ ہو آپ کی تعداد دیکھ کر شیر واپس گھر میں چھپ کر بیٹھ جائے، 3باریاں لیکر بھی پیٹ نہیں بھرا ،مخالف کو ہرصورت میں چوتھی بار کرسی پر بیٹھنے کی فکر ہے،لاہور کے سیاستدانوں کو پیغام ہے ہم ڈرنے والے نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، انتخابات میں جیت آپ کی، تیر کی اور پیپلز پارٹی کی ہوگی، عوام بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث پریشان ہیں، صرف پیپلز پارٹی ہے جو الیکشن اپنے منشور پر لڑ رہی ہے، ہم نے مہنگائی و غربت کا مقابلہ کرنے کےلئے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا، حکومت میں آکر اپنے 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کروں گا، میں قائد عوام، شہید بے نظیر بھٹو کی طرح وعدے پورے کروں گا، ایک شخص جو وزیراعظم بنا تھا کہتا تھا 50 لاکھ گھر بناوں گا،ہم نے سندھ میں گھر بنا کر مالکانہ حقوق دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے،ان کو صرف فکر ہے کسی نہ کسی طرح چوتھی بار کرسی پر بیٹھ جائیں،وفاق میں 7 وزارتیں چلانے میں سالانہ 300 ارب خرچ ہوتا ہے، ہم ان وزارتوں کو بند کرکے 300 ارب عوام پر خرچ کریں گے،بلاول بھٹو نے کہا ہر سال ایک ہزار 500 ارب اشرافیہ کو سبسڈی دی جاتی ہے، حکومت بنی تو اشرافیہ کی سبسڈی ختم کرکے پیسہ آپ پر خرچ کریں گے، پہلے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لائے تھے اب کسان کارڈ لائیں گے، ہم بے نظیر مزدور کارڈ کے ذریعے مالی مدد پہنچائیں گے،خواتین کا بلاسود قرض دیں گے تاکہ وہ کاروبار شروع کر سکیں۔
لاہور کے سیاستدانوں سے ڈرنے والے نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کرینگے: بلاول بھٹو
















