اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے کشمیر ،فلسطین تنازعات کافوری پرامن حل نکالاجائے، مطالبہ نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے یوگنڈا کے شہر کمپالا میں غیروابستہ ممالک کی تحریک کے 19ویں سربراہ اجلاس کے دوران کیا۔
جلیل عباس جیلانی نے کہاپاکستان امن ، برابری ، تعاون اور تمام لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے اس تحریک کی معاونت میں اپنا اہم کردارادا کرتا رہے گا، وزیر خارجہ نے جموں و کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے منصفانہ، پرامن اور جلد حل کی ضرورت پر زور دیا،جلیل عباس جیلانی نے غیروابستہ ممالک کی تحریک اوربنیادی اصولوں کیلئے پاکستان کے عزم کو بھی اجاگر کیا ۔
کشمیر ،فلسطین تنازعات کافوری پرامن حل نکالاجائے:وزیر خارجہ
















