لاہور،پشاور: (کورٹ رپورٹر،بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی،شا ہ محمود قریشی، صنم جاوید الیکشن سے آﺅٹ،لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں۔
جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ نے ریٹرننگ افسر(آر او) اور اپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے۔
پرویز الٰہی 4،قریشی کے3 حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کےخلاف درخواستیں خارج کی گئیں ، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ نے فیصلہ سنایا،لارجر بنچ نے حماد اظہر کے این اے 129سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے، جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے لاہور ہائیکورٹ نے آر او اور ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دےدیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف درخواست بھی خارج کر دی،مزید برآںلاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے،جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنا یا۔
ادھر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس صاحبزادہ اسدپر مشتمل بنچ نے مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا جب کوئی مفرور ہوتا ہے توکچھ بنیادی حقوق کھو دیتا ہے، اشتہاری کو ووٹ دینے اور الیکشن لڑنے کاحق نہیں،جسٹس اعجازانور نے کہایہ توپھرکسی کو بھی الیکشن سے روکنے کیلئے ہتھیارکے طورپراستعمال ہوگا،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
دریں اثناپی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی عام انتخابات سے دستبردار ہوگئے ،پارٹی کو ٹکٹ واپس کردیا،جسٹس اعجاز انور نے کہا جب اعظم سواتی الیکشن ہی نہیں لڑ رہے تو پھر آپ اپنی درخواست واپس لے لیں،پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف درخواست نمٹادی۔
عمران،قریشی،پرویزالٰہی،صنم جاوید الیکشن سے آﺅٹ،سواتی دستبردار
















