وزیراعظم کی جان کیری ودیگر رہنماﺅں سے ملاقاتیں،اہم امور پر تبادلہ خیال

ڈیووس: (مشرق نیوز)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ورلڈ اکنامک فورم کے 54 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں ،موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، باہمی تجارت و علاقائی امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیات جان کیری سے موسمیاتی تبدیلی کے مقامی و عالمی اثرات بالخصوص ترقی پذیر ممالک کیلئے پیدا ہونےوالی مشکلات پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم کی سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔