اسلام آباد:(بیورورپورٹ)”آپ باہر جاکر الزامات لگاتے ہیں“ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورپی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ پھر آمنے سامنے آگئے۔
پی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ نااہلی کےخلاف درخواست مقررکرنے کی استدعا پر چیف جسٹس نے مکالمہ کیا لطیف کھوسہ صاحب آپ باہر جاکر الزامات لگاتے ہیں۔
چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ سے مکالمہ کیا ایک طرف آپ عدلیہ پر اعتبار نہیں کرتے دوسری طرف ریلیف بھی مانگتے ہیں جلد سماعت کی درخواست دائر کریں، قانون کے مطابق ریلیف دیں گے۔
”آپ باہر جاکر الزامات لگاتے ہیں“،قاضی ،کھوسہ پھر آمنے سامنے
















