لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے معاشی بحالی کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائےگا،سابق وزیراعظم نواز شریف سے معاشی ٹیم نے مشاورت کی،ٹیم نے قائد ن لیگ کو پارٹی منشور میں معیشت پر کیے گئے وعدوں پربریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم سے مشاورت میں نواز شریف نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی کااظہار کیا،معاشی ٹیم نے کہا آئی ٹی ، ٹیلی کام سیکٹرز سے نوجوانوں کےلئے فوری طور پر لاکھوں نوکریاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔
نواز شریف نے معاشی ٹیم کو مختلف اہداف دےکر مکمل منصوبہ بندی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہامعیشت کی بحالی کےلئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔
معاشی بحالی کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرینگے،نوازشریف
















