لاہور(مشرق نیوز) مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے قومی اور صوبائی حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین سنٹرل الیکشن سیل مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار کی جانب سے پارٹی کے قومی اور صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
ٹکٹ جاری ہونے والے امیدواروں کی فہرست میں دانیال عزیز اور چوہدری جعفر اقبال کا نام شامل نہیں۔ لاہور کے حلقوں کے علاوہ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کے امیدواروں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 سے انجم عقیل خان اور این اے 48 سے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کو مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

















