لاہور: (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے لاہور کسی کاروباری یا کھلاڑی نہیں صرف بھٹو کا ہے، ایک ہی شخص کو بار بار دیکھنا قبول نہیں، عوام نے فیصلہ کرنا ہے، وزیر اعظم کون ہوگا، ضیاءکی وجہ سے پنجاب پر مسلط لوگوں کو گھر میں گھس کر ماریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کرنے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ذوالفقار بدر، شہزاد سعید چیمہ، اسلم گل، قاسم گیلانی، امجد حسین، اسلم گڑا، عدنان گورسی و دیگر بھی موجود تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ذوالفقار بھٹو، بےنظیر شہید نے لاہورسے الیکشن لڑا تو میں بھی لڑ رہا ہوں، شہر میں صرف جیالوں کی سیاست کررہے ہیں، پٹواریوں کی ضرورت ہے اور نہ کسی اور کی، پیپلز پارٹی کے جیالے جھکتے، گھبراتے نہ پیچھے ہٹتے ہیں، الیکشن لڑنے کےلئے کہیں اور نہیں صرف عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں، لاہور سے اپنا رشتہ جوڑنے کےلئے واپس آیا ہوں، 90 کی تقسیم، نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کےلئے دفن کردیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہاں لکھا ہے ایک ہی شخص کو پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی بار وزیراعظم منتخب کرنا ہے، جنرل ضیا کی وجہ سے پنجاب پر مسلط لوگ پوچھتے ہیں ہم لاہور کیوں آئے ہیں؟ گھر میں گھس کر ماریں گے، علاقے میں آپ میرے نمائندے ہیں، میری آواز کوگھر گھر پہنچانا ہے، 8 فروری کو ”تیر“ پر ٹھپہ لگانا ہے، بلاول بھٹوزرداری نے کہا 10 نکاتی منشور پر عمل کر کے مہنگائی، بےروزگاری کا مقابلہ کریں گے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ڈبل کی جائیں گی ، غریب عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کریں گے، علاج مفت ہوگا، ایسے ادارے بنائیں گے جہاں غریب، متوسط طبقے کو سہولتیں مفت میں ملیں گی۔
بلاول بھٹو نے کہا مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جب بیمار ہوتے ہیں تو علاج کےلئے لندن چلے جاتے ہیں لیکن ایسے ہسپتال بنائیں گے لندن نہیں جانا پڑیگا، اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو 30 لاکھ پاکستانیوں کو گھر بنا کر دوں گا، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں توسیع کریں گے۔ مزدوروں، کسانوں کو کارڈ بنا کردیں گے، مشکل معاشی حالات میں بھی بھوک کو مٹانا ہے۔
چیئرمین پی پی نے مزید کہا انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے، پیپلز پارٹی 3 نسلوں سے غربت، بیروزگاری کا مقابلہ کرتی آرہی ہے، عوامی حقوق کےلئے جدوجہد جاری رہے گی،کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، نفرت کی سیاست کے علاوہ ایک ہی آپشن پیپلز پارٹی ہے، کارکن ملکر جدوجہد کریں تو لاہور، پاکستان کی قسمت بدلیں گے، نوجوان قیادت کو آگے لائیں، پی پی کے منشور میں تمام مسائل کا حل ہے، آپ سب میرے سفیر بن کر گھر گھر جائیں، پی پی کی حکومت ہوگی تو غربت کا خاتمہ اور روزگار ملے گا۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















