9مئی واقعات کاجائزہ لینے کیلئے وزیر قانون کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی قائم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر9مئی واقعات کاجائزہ لینے کیلئے4اراکین پر مشتمل کابینہ کمیٹی قائم کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا،سربراہی نگراں وزیر قانون احمد عرفان اسلم کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی 14 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی،کمیٹی 9 مئی واقعات کا جائزہ لےکر آئندہ روک تھام سمیت سفارشات تیار کرے گی،کابینہ کمیٹی 9 مئی واقعات کی وجوہات تلاش ،ماسٹر مائنڈ، منصوبہ ساز، سہولت کار اور عمل کرنے والوں کا پتہ لگائے گی،کابینہ کمیٹی 9 مئی کے فوری و طویل المدتی اثرات کا جائزہ لے گی، وزارت داخلہ کابینہ کمیٹی کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔