اسلام آباد (بیورورپورٹ) صدر مملکت عارف علوی ،وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سال نو کے آغاز پر پوری پاکستانی قوم، امت مسلمہ اور عالمی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے دعا ہے آنے والا سال پاکستان کےساتھ ساتھ پوری دنیا کیلئے خوشحالی، سیاسی و معاشی استحکام لائے،نئے سال کے آغاز پر فلسطینی بہن ،بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے،دنیا غزہ میں نسل کشی روکنے کےلئے فوری اقدامات کرے۔
اپنے پیغام میں صدر،وزیراعظم نے کہادعا ہے 2024 نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کےلئے مثبت تبدیلیوں کا سال ہو،آئیں! سال نو کا استقبال اس امید و عزم کےساتھ کریں ایسی دنیا تعمیر کریں گے جہاں تنازعات و جنگیں نہ ہوں ،انصاف، امن، خوشحالی اور ہمدردی کا دور دورہ ہو،کشمیری قابض بھارتی افواج کے مظالم و طویل ترین محاصرے کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے ضروری ہے عالمی برادری دیرینہ تنازعات کے حل کےلئے عملی اقدامات اٹھائے۔
دعاہے 2024خوشحالی ،سیاسی ومعاشی استحکام لائے،صدر،وزیراعظم
















