لاہور (اپنے رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما ن لیگ سعد رفیق نے کہا ہے ملک عوامی مینڈیٹ اور ووٹ کی طاقت سے چلے گا،نہیں چاہتے بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہ ہو۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہاچاہتے ہیں بلا سامنے ہو، بانی پی ٹی آئی صاحب آپ فیڈر میں دودھ نہیں پیتے، حلقے سے باہر کے لوگ لائیں گے تو کاغذ مسترد ہی ہوں گے،چند ارب ڈالر ادھار پر مانگے گئے پیسے رکھ کر گزارا کررہے ہیں، پی ٹی آئی والوں سے پوچھیں کس حکیم نے مشورہ دیا تھا قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں، 2صوبائی اسمبلیاں توڑیں، 9مئی کے واقعات کریں، بانی پی ٹی آئی کا آتش انتقام اور حسد لے ڈوبا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہاتبدیلی کے نام پر فراڈ تھا، پونے 4 سال ایک میگاواٹ بجلی کا اضافہ نہیں ہوا،ن لیگ نے لوڈشیدنگ کاخاتمہ کیا،آئی ایم ایف کو خیر باد کہا، ریلوے کو سیدھا کیا، موٹرویز بنائیں،ابھی راستے میں تھے چند لوگوں کی نظر لگ گئی، جدید پاکستان کی تعمیر کرنے والا نوازشریف ہے۔
عطا تارڑ نے کہا لاہور کل بھی نوازشریف کا قلعہ تھا اب بھی ہے، 8 فروری کو نوازشریف کا قرض اتارنا ہے،ن لیگ مشکل دور سے نکل کر باہر آئی جب بھی قوم پر مشکل وقت آیا تمام مشکلات کا ایک ہی جواب تھا نوازشریف، لاہور نوازشریف سے عشق کرتا ہے، برے سے برے وقت میں بھی لاہور نے شیر کو کامیاب کرکے اسمبلیوں میں پہنچایا۔
لیگی رہنما نے کہا سننے میں آیا این اے 127 میں بلاول آگیا ، پوچھنا چاہتا ہوں پیپلز پارٹی نے کراچی میں کونسے ترقیاتی کام کیے، کراچی میں پیپلز پارٹی نے کونسا منصوبہ لگایا جو اٹھ کر لاہور آگئے ،نوازشریف نے 1980کی دہائی میں خدمت کا سفر شروع کیا، ایک وقت تھا جب کراچی میں دہشتگردی ،لوڈشیڈنگ تھی، امن نوازشریف نے ہی بحال کیا،عطا تار ڑنے کہاپیپلزپارٹی کو تو کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا،نوازشریف بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل گیا، شہبازشریف، مریم نواز اور سعد رفیق نے قربانی دی، قربانیوں کا قرض اتارنے کاوقت آگیا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















