لاہور (ہیلتھ رپورٹر)خشک سردی،لاہور میں نمونیا تیزی سے پھیلنے لگا ،ویکسین نایاب ،قیمت میں اضافہ ہوگیا،میڈیکل سٹورز مالکان نے کہالوگ نمونیا ویکسین لینے آرہے ہیں لیکن سپلائی نہیں آرہی جس کی وجہ سے قیمت بھی بڑھ گئی۔
صدر فارماسیسٹ لیگل فورم نورمہر نے کہا نمونیا کا سیزن ہے ،فارما والے فائدہ اٹھا رہے ہیں،میڈیکل سٹورز نمونیا ویکسین بلیک میں بیچ رہے ہیں ،ڈریپ ویکسین کی قیمت نہیں بڑھارہا تو مینو فیکچررز نے سپلائی روک دی۔
دوسری جانب شہری ویکسین کے حصول کیلئے خوار ہوکر رہ گئے،عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔
لاہور میں نمونیا تیزی سے پھیلنے لگا ،ویکسین نایاب ،قیمت میں اضافہ
















