لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے سے صبح اور صبح سے شام تک 3ہسپتالوں،3پارکس اور سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کے تفصیلی دورے کیے، انہوں نے مسلسل 7گھنٹے تک چلڈرن ہسپتال،پی آئی سی اورجنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیش رفت، شالا مار باغ کو اصل تاریخی حیثیت سے بحال کرنے کے پروگرام، جلوپارک اور بوٹینیکل گارڈن جلومیں تفریحی سہولتوں کو بہتر بنانے کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرکے سی ٹی ڈی ٹریننگ سکول کا افتتاح کیا اور سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس کی صدارت کی،وزیر اعلیٰ چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی میں بچوں کی خیریت دریافت کررہے تھے تو ایک بیڈ پر زیر علاج بچہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو دیکھ کر مسکراتا رہا، محسن نقوی زیر علاج بچے محمد احمد کے بیڈ پر آئے،بچے سے ہاتھ ملایا،پیار کیا اوراس کا حال دریافت کیا،محسن نقوی کئی منٹ تک محمد احمد کے پاس کھڑے ہو کر اس سے باتیں کرتے رہے اور اس کا ہاتھ تھامے رکھا،بچے نے بھی وزیر اعلیٰ کا ہاتھ تھامے رکھا، بچے کی والدہ نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرا بیٹا آپ کا بہت بڑا فین ہے، محسن نقوی نے بچے کے مرض کے بارے میں پوچھا جس پر والدنے بتایا بچے کا بلڈ پریشر کبھی زیادہ اورکبھی کم ہوجاتا ہے،وزیراعلیٰ نے ڈیوٹی ڈاکٹر سے بھی بچے کے علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا اورعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے مین کوریڈورکے فرش پر نئی ٹائلز لگانے کی ہدایت کی اورانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب سے 24گھنٹے میں نئے کاو¿نٹرز کا ڈیزائن طلب کر لیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور بائیو گیس کے پائپ 24 گھنٹے میں انڈر گراونڈ کرنے کی ہدایت کی، انہوںنے ویٹنگ ایریا، وارڈز اور دیگر شعبوں کا معائنہ اورجاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا، محسن نقوی نے ویٹنگ ایریا میں دل کے مریضوں کے تیمارداروں کے بیٹھنے کےلئے بہترین انتظام کرنے اور جنریٹر کو مناسب جگہ پر شفٹ کرنے کی ہدایت کی، انہوںنے کہا ایمرجنسی کےساتھ خالی جگہ پر پلاٹیشن کی جائے،وزیر اعلی نے جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کے چاروں فلورز پر اپ گریڈیشن کے کا موں کامشاہدہ کیا اور بائیو گیس اوراے سی کے پائپ کیلئے محفوظ اورمعیاری وائرنگ کی ہدایت کی، محسن نقوی نے نئے زیر تعمیر آپریشن تھیٹرز کا بھی معائنہ کیااورآپریشن تھیٹرز کو انفیکشن فری بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ نے جلو پارک اور بوٹینیکل گارڈن جلو کا بھی دورہ کیا،جلوپارک میں ٹوٹی سڑکیں اور صورتحال خراب تھی جس پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے برہمی کا اظہار کیا اور جلو پارک کو اپ گریڈ کرنے کا پلان طلب کرلیا، محسن نقوی نے پی ایچ اے کے زیر انتظام بوٹینیکل گارڈن جلو کا بھی تفصیلی وزٹ کیا،بوٹینیکل گارڈ ن میں تفریحی پل پر گئے اور پورے گارڈن کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ نے پل کی سیڑھیوں پر پینٹ او رلکڑی کے پشتوں کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی،محسن نقوی نے تتلی گھر کا بھی معائنہ کیا،بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور سی ٹی ڈی ٹریننگ سکول کا افتتاح کیا، محسن نقوی نے سی ٹی ڈی ٹریننگ سکول کے کانفرنس روم، کلاس رومز اور آڈیٹوریم سمیت مختلف شعبوں کامعائنہ کیا، انہوں نے زیر تربیت کارپورلز سے ملاقات کی او ران کی پیشہ وارانہ تربیت کوسراہا،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہواجس میں دہشت گردوں کےخلاف کامیاب انٹیلی جنس آپریشنز کے بارے بریفنگ دی گئی، انہوں نے کہادہشتگردی کی سرکوبی میں سی ٹی ڈی پنجاب لیڈنگ ایجنسی کاکردار اداکررہی ہے، سی ٹی ڈی کی بے مثال کارکردگی پر فخر ہے،انہوں نے کہا پنجاب پولیس کےلئے 313 نئے گھر تعمیر کیے جارہے ہیں، 40 نئے سمارٹ پولیس سٹیشن بن رہے ہیں،20شہرو ں میں سیف سٹی پراجیکٹس 31جنوری تک فنکشنل کرنے کا پروگرام بنایاہے، 31جنوری تک پنجاب کے 737 تھانوں کے پاس اپنی اراضی ہوگی،انہوں نے کہا اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار سی ٹی ڈی کے افسر اور اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔
جنوری کے اختتام تک پنجاب کے 737 تھانوں کے پاس اپنی اراضی ہوگی:وزیر اعلیٰ
















