فیصل آباد(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں تفصیلات کے مطابق راجہ ریاض احمد نے کاغذات نامزدگی میں 4 کروڑ 87 لاکھ 52 ہزار کے اثاثے ظاہر کیے گئے، ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران ایک کروڑ15 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا اور انہوں نے مالی سال 2023 میں 44 لاکھ 92 ہزار روپے انکم ٹیکس جمع کرایا،راجہ ریاض کے پاس 205 کنال زرعی اراضی اور ایک پیپر مل ہے، راجہ ریاض کی مالی سال 2023 کی انکم ایک کروڑ49 لاکھ 80 ہزار روپے رہی، ن لیگی رہنما نے 2021 میں 3 ہزار اور 2022 میں ایک لاکھ 17 ہزار روپے ٹیکس دیا تھا جبکہ 2023 میں انہوں نے صرف زرعی آمدن پر 3 لاکھ روپے ٹیکس جمع کرایا،دستاویزات کے مطابق گزشتہ 3سال میں سابق اپوزیشن لیڈر نے یورپ کے3 دورے کیے، راجہ ریاض نے آخری بیرونی دورہ 8 دن کا کیا جس پر17 لاکھ روپے خرچہ ہوا، راجہ ریاض کے 2018 کی اثاثوں کے مقابلے میں 5 سالوں کے دوران 3 کروڑ 71 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔
راجہ ریاض کے اثاثوں کی لمبی چھلانگ ،5سالوں میں 3 کروڑ سے زائد اضافہ
















