اسلام آباد (مشرق نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نگران حکومت کے زیر نگرانی خوفناک نظام چل رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر وکلا کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کو سابق وزیراعظم سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات کروائی جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انتخابات کیلئے مشاورت کی اجازت بنیادی حق ہے، انتخابات میں نگران حکومت کوغیر جانبدار ہونا چاہیے، سابق اور موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی کی مشاورت میں مخالفت سے نگران حکومت کی غیر جانبداری پر سوال اٹھتا ہے۔
نگران حکومت کے زیر نگرانی خوفناک نظام چل رہا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

















