پشاور (مشرق نیوز) پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور انتخابی نشان بلا واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا۔ جسٹس کامران حیات میاں خیل نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکلاءعلی ظفر، بیرسٹر گوہر خان اور بابر اعوان پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی کی فتح، بلے کا نشان واپس، الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

















