اسلام آباد (بیورورپورٹ)کاغذات نامزدگی کی مد میں قومی خزانے کو بھاری فائدہ،65کروڑ سے زائد جمع،تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی مد میں 65 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار قومی خزانے میں جمع ہوئے، صوبائی اسمبلیوں کےلئے کاغذات نامزدگیوں کی مد میں 40 کروڑ 60 لاکھ 80 ہزار،قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کی مد میں 24 کروڑ 96 لاکھ 60 ہزارروپے موصول ہوئے،قومی اسمبلی 30 ہزار ،صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کیلئے 20 ہزار فیس مقرر ہے، امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی مد میں ادا کی گئی فیس ناقابل واپسی ہے،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی سے حاصل ہونےوالی رقم قومی خزانے میں جمع ہوتی ہے۔
کاغذات نامزدگی کی مد میں قومی خزانے کوبھاری فائدہ،کروڑوں روپے جمع

















