وانا: تھانے کی زیرتعمیر عمارت پر دہشت گردوں کا حملہ،فائرنگ، 5 مزدور جاں بحق
ڈی آئی خان(بیورورپورٹ) تھانے کی زیر تعمیر عمارت پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے کام کرنےوالے 5 مزدور قتل کردیے، حملہ جنوبی وزیرستان لوئر میں صدر مقام وانا سے کچھ فاصلے پر دڑہ غونڈے پر تعمیر ہونےوالے تھانے کی عمارت میں کام کرنے والے مزدوروں پر کیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے 5 مزدوروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ذرائع کے مطابق مزدوروں کی تعداد 5 سے زیادہ بھی بتائی جا رہی ہے،دہشت گردی کا واقعہ گزشتہ شب آخری پہر میں ہوا، اطلاع ملنے پر ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر پولیس کی بھاری نفری کےساتھ موقع پر پہنچے جبکہ امدادی ٹیموں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، سی ٹی ڈی حکام نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔
















