اقلیتوں کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،نوازشریف

لاہور (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے اقلیتوں کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

پارٹی کے اقلیتی رہنماو¿ں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاملک و قوم کےلئے خدمات پر اقلیتی برادری کو سلام ،کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، میرے لیے سب برابر ہیں،ن لیگ میں روز بروز اقلیتی برادری کا اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان گلدستہ ہے ،ملکر سجائیں گے، پاکستان اقلیتوں کے بغیرمکمل نہیں۔

نوازشریف نے کہااقلیتیںملک کاقیمتی اثاثہ ہیں،اقلیتی برادری نے ملک کےلئے بہت قربانیاں دیں، میں اقلیت سے ایسے فوجیوں کو بھی جانتا ہوں جنہوں نے وطن کیلئے قربانیاں دیں،قائد اعظم کے کئی ساتھی ہندو اور کرسچن برادری سے تعلق رکھتے تھے،اقلیتی برادری نے پاکستان بنانے میں قائداعظم کا ساتھ دیا،سب ایک ہی ملک کے باشندے ہیں، اقلیتوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ بھی آگے بڑھیں۔