فیض حمید کی آئندہ ہفتے دھرنا کمیشن میں طلبی کا امکان

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کی آئندہ ہفتے فیض آباد دھرنا کمیشن میں طلبی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کےلئے سوالنامہ تیارکرلیا ،کمیشن رواں ہفتے کے آخر تک فیض حمید کو اگلے ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کرسکتا ہے۔

دریں اثنا آئی بی افسر ساجد کیانی نے کمیشن میں 3گھنٹے طویل بیان ریکارڈ کرایا،ساجد کیانی 2017 میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تھے انہوں نے ٹی ایل پی کےخلاف آپریشن میں کسی بیرونی مداخلت کی تردید کردی۔