پشاور (بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 21 دسمبر تک پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے پرحتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس کےخلاف سماعت ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد نے کی،الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران نے کہا جواب جمع کرایا،درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر گوہرنے کہا کاپی فراہم کی جائے،جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا آپ کا قانونی حق ہے، کاپی فراہم کریں گے، بیرسٹر گوہر علی نے کہا الیکشن کمیشن نوٹس کےخلاف عبوری ریلیف میں توسیع کی جائے،عدالت نے الیکشن کمیشن نوٹس کےخلاف عبوری ریلیف میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی۔
دریں اثنا پشاور ہائیکورٹ میں سابق سپیکر اسد قیصر اور مجاہد خان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا ہائیکورٹ نے ضمانت دی اور پھر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جب جج کہیںآرڈر کی خلاف ورزی ہوئی تو پھر چیف جسٹس کیا کرےگا؟ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ضمانت ملنے کے بعد بھی گرفتاری ہوتی ہے تو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟،کسی سیاسی پارٹی سے کوئی دلچسپی نہیں، کسی کو بچانے یا پھنسانے کیلئے سوالات نہیں کر رہے، کوئی جو بھی الزام لگائے پرواہ نہیں ،صرف آئین و قانون کی پاسداری کیلئے کر رہے ہیں۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا یہی کل کسی اور کے ساتھ ہوگا، چیف جسٹس نے کہا حلفیہ کہتے ہیں کسی ایک سیاسی جماعت کیلئے ہمدردی نہیں،شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ نے کہا عبوری ضمانت کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتاری کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا ہوگا، 9 مئی کے بعد قانون ،عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائی گئیں،بیرسٹرعامرچمکنی نے کہا پولیس اگر خلاف ورزی کرے تو اس کیلئے بھی رولز میں سزا موجود ہے، اینٹی کرپشن میں خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے، ایک مقدمے میں گرفتاری کو دیگرمقدمات میں بھی تصور کیا جائے تو پولیس رولز کی شقیں غیر موثر ہوسکتی ہیں،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
حلفیہ کہتے ہیں کسی ایک جماعت کیلئے ہمدردی نہیں،جسٹس ابراہیم خان
















